کراچی ،ایس ایچ اوز کو جوئے ،منشیات کے اڈوں کو 10اپریل تک ختم کرنے کی مہلت دیدی گئی
پولیس تھانوں کی سطح ایسے گھناوٴنے فعل میں ملوث عناصر اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کو یقینی بنایا جائے،اے آئی جی کراچی
منگل 7 اپریل 2015 19:17
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں تمام ایس ایچ اوز کو جوئے اور منشیات کے اڈوں کو 10اپریل تک ختم کرنے کی مہلت دے دی گئی ہے تاکہ شہر کو منشیات اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کیا جاسکے ۔منشیات کے اڈے جرائم کی آماجگاہ ہیں اور معاشرتی برائیوں کی جڑ ہیں ۔پولیس تھانوں کی سطح ایسے گھناوٴنے فعل میں ملوث عناصر اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کو یقینی بنایا جائے ۔
یہ بات ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے سینٹرل پولیس میں ایک اجلاس کے دوران شہر میں جرائم اور بالخصوص جوئے اور منشیات کے اڈوں کے خلاف جاری پولیس ایکشن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر اجلاس میں پولیس زون ایسٹ ،ویسٹ ،ساوٴتھ کے ڈی آئی جیز سمیت ڈی آئی جی سی آئی اے اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
انہوں نے پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام تھانوں کی سطح پر 10اپریل تک شہر سے جوئے اور منشیات کے اڈوں کو منظم پولیس ایکشن کے تحت ختم کردیا جائے ۔
بصورت دیگر بعد از معیاد کسی بھی علاقے میں ایسے اڈوں کے چلنے سے متعلق رپورٹ پر نہ صرف متعلقہ ایس ایچ او سے تقرری واپس لے لی جائے گی بلکہ سخت محکمانہ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔اس ضمن میں ڈی آئی جیز کو اپنے علاقوں کی حدود میں منشیات کے اڈوں کو ختم کرنے کے سرٹیفکیٹ بھی دینے ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ محکمانہ فرائض اور اس سلسلے میں وقتافوقتاً جاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی سے گریز کیا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.