تحریک انصاف کا پارلیمنٹ میں واپس آنا جمہوریت کے تسلسل کی فتح ہے،شاہ محمد اویس نورانی صدیقی
جمہوری اقداروں کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہی ہوتا ہے، جن لوگوں نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا وہ ایک بار پھر شکست سے دوچار ہو چکے ہیں،سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان
منگل 7 اپریل 2015 19:48
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ جمہوری روایت اور اقدار آج ایک بار پھر جیت گئی ہے,ہم پارلیمنٹ سے باہر ہونے کے باوجود پالیمنٹ کے آئینی تقدس کی بات کرتے ہیں اور جموریت کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، یمن کے حالات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور فوج جلد فیصلہ لے ، یمن اور سعودی عرب کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے مسلم ملکوں کی جلتی ہوئی آگ اور جنگ کے ماحول کو حالت امن میں لانے کے لئے کوشش کرے، ترکی اور پاکستان کی سنجیدہ کوششیں عالم اسلام کے حالات کو بہتر کر سکتی ہیں، کراچی آپریشن ہر صورت جاری رکھا جائے ، ایسا لگتا ہے کہ کراچی آپریشن بلکل روک دیا گیا ہے ، بلدیہ سانحہ کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے، ایوان اقبال لاہور میں 19 اپریل کے دن ہونے والے نظام مصطفیﷺ ورکر کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس سے جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے عاملہ و شوریٰ کے اراکین سے گفتگوکرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف کا پارلیمنٹ میں واپس آنا جمہوریت کے تسلسل کی فتح ہے، جمہوری اقداروں کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہی ہوتا ہے، جن لوگوں نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا وہ ایک بار پھر شکست سے دوچار ہو چکے ہیں، پاکستان کی ترقی کی ضمانت صرف جمہوری اور عوامی حکومت ہی دے سکتی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.