سی ٹی او کی ہدایت پر شہریوں کی مدد ،تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم
تجاوزات کیخلاف مہم میں ابتک 479 مقدمات درج کئے جاچکے ہیں‘طیب حفیظ چیمہ
بدھ 8 اپریل 2015 16:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر ایس پی سٹی آصف صدیق نے ٹریفک کی روانی اور تجاوزات کے خلاف کارروائی مزید بہتر بنانے کیلئے سٹی ڈویژن کے تمام ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز سے خصوصی میٹنگ کی ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی خدمت اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانا سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔
تجاوزات کیخلاف مہم میں ابتک479 مقدمات درج کیئے جاچکے ہیں۔(جاری ہے)
ایس پی سٹی نے ڈویژن کے تمام ڈی ایس پیز کو سپرویژن مزید بہتر کرنے اور ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے سڑکوں پر موجودرہنے کی ہدایت کی۔آصف صدیق نے پٹرولنگ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اپنی بیٹ میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے کے ذمہ دار ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ سی ٹی او کی ہدایت پر ٹریفک کی روانی اور تجاوزات کے خلاف انسدادی کارروائی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ایس پی نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ دوران ڈیوٹی اپنے پوائنٹس پر موجود رہتے ہوئے عوام کی مدد اور راہنمائی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کیلئے بھر پور محنت کریں،کسی بھی اہلکار کے خلاف شکایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.