یمن کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے ، ہماری تمام تر ہمدردیاں سعودی عرب کے ساتھ ہیں، اس سلسلے میں پارلیمنٹ کے فیصلے کا
احترام کیا جانا چاہیے
بدھ 8 اپریل 2015 19:05
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ یمن کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے وہاں خانہ جنگی ہورہی ہے تاہم ہماری تمام تر ہمدردیاں سعودی عرب کے ساتھ ہیں اس سلسلے میں پارلیمنٹ کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے ۔ بدھ کے روز نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یمن خانہ جنگی کا شکارہے وہاں کی صورتحال کسی صورت بھی صحیح نہیں ہماری ہمدردی سعودی عرب کے ساتھ ہے اس کی سالمیت کو کسی صورت بھی خطرہ نہیں ہونا چاہیے یمن کی صورتحال بارے پارلیمنٹ کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے ۔
پارلیمنٹ کے ذریعے بڑے فیصلے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کی پارٹی کے دیگر اراکین 40 روز تک پارلیمنٹ میں نہیں آئے جسے عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے اب عدالت ہی مزید کوئی فیصلہ کرے گی ۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور ہمیں انصاف کی توقع ہے ۔ اس موقع پر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ہم عدالتوں میں آئیں گے ۔
پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ آچکی ہے تاہم ہمیں سیکورٹی خدشات اب بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے پیشی سے استثنیٰ کی ہماری درخواست مان لی ہے جبکہ مستقل استثنیٰ بارے درخواست پر دلائل 22 اپریل کو ہوں گے ۔ جمیل اکبر بگٹی کے وکیل سہیل احمد راجپوت ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے میڈیکل رپورٹ پہلے مسترد ہوا تھا اب دوسرا پیش کیا گیاہے جس کا ہم بھی جائزہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف مختلف حیلے بہانوں سے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں راہ فرار اختیار کررہا ہے ۔ تاخیری حربوں کا سلسلہ اس وقت بھی جاری ہے جو مایوس کن ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.