بنگلادیش کے خلاف اسی کے ملک میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا، فواد عالم
تمام کھلاڑی اظہر علی کی حمایت کرتے ہیں اور سیریز کے دوران ہمارا ان کے ساتھ مکمل تعاون ہوگا،کوشش ہوگی کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلوں اور بڑی شراکت قائم کرسکوں، قومی کرکٹر
بدھ 8 اپریل 2015 20:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) قومی کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی پوری کوشش کریں گے تاہم بنگلادیش سے اسی کے ملک میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا۔
(جاری ہے)
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف اسی کے ملک میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا تاہم پوری ٹیم بھرپور عزم کے ساتھ کھیلے گی اور سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی پوری کوشش کریں گے، دورہ بنگلادیش کے دوران یونس خان سمیت تمام کھلاڑیوں کے پاس اچھی کارکردگی دکھانے کا بھرپور موقع ہے اور بنگلادیش کے ساتھ اچھا مقابلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم سے آوٴٹ ہونے کے بعد فٹنس پر بہت توجہ دیتا ہوں، کوشش ہوگی کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلوں اور بڑی شراکت قائم کرسکوں۔قومی ٹیم کے نئے ون ڈے کپتان اظہر علی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی اظہر علی کی حمایت کرتے ہیں اور سیریز کے دوران ہمارا ان کے ساتھ مکمل تعاون ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.