Live Updates

عمران خان نے حلقہ این اے246 میں پارٹی مہم پر روانگی سے قبل شعر پڑھا

تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کیلئے

جمعرات 9 اپریل 2015 13:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو جتنی مخالفت کا سامنا ہے اتنی ہی پارٹی مقبول ہوتی جارہی ہے آج تحریک انصاف کو جو مقام ملا ہے سوچ کر حیران ہو جاتا ہوں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزحلقہ این اے246 میں پارٹی مہم پر روانگی سے قبل عمران سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کی پارٹی کو بہت سی مشکلات ہیں،کیا مستقبل میں تحریک انصاف کیلئے چھائیں دیکھ رہے ہیں،جواب عمران خان نے علامہ اقبال کا مشہور شعر پڑھا ۔
تندی یاد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کیلئے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :