مستحکم اور پرامن پاکستان بھارت کی ترقی کے لئے ضروری ہے ،بھارتی ہائی کمشنر
جمعرات 9 اپریل 2015 13:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی اے راگھون نے بھارت کی ترقی کے لئے پرامن پاکستان کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا نئی دہلی کی اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے ضروری ہے ۔ بھارتی ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں ریسرچ اور سیکیورٹی مرکز ( سی آر ایس ایس ) کے زیر اہتمام منعقدہ ایک گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ ایک مستحکم پڑوسی ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے لئے لازم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں ترقی کی بلند ترین شرح 2004 سے 2008 کے درمیان تھی یہ عرصہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے نسبتاً پرسکون تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ایران ، چین ، فرانس ، رو س ، برطانیہ اور امریکہ اور جرمنی کے درمیان جوہری مذاکرات میں پیش رفت جنوبی ایشیاء میں تعاون کے نئے مواقعوں کا راستہ کھولے گی انہوں نے کہا کہ روایتی شعبوں کے بجائے ہائیڈرو کاربن ، صحت اور طبی سیاحت وغیرہ کی نئی معیشت تعاون کے لئے مزید مواقع فراہم کرتی ہے انہوں نے پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے ساتھ بطور تجارتی پارٹنر کے برتاؤ کرنا دونوں کے لئے اہم قرار دیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.