یونس خان اگلے چار سال کیلئے ون ڈے پلان کا حصہ نہیں
جمعرات 9 اپریل 2015 15:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے مطابق تجربہ کار بیٹسمین یونس خان اگلے چار سال کیلئے ون ڈے پلان کا حصہ نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق سینئر بیٹسمین کو ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوجانا چاہئے تھا۔تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کو بنگلہ دیش کے دورے کیلئے صرف ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔ دراصل یونس اگلے چارسال کیلئے ون ڈے ٹیم پلان کا حصہ نہیں ہیں۔
اور عملاً ان کا ون ڈے کیریئر ختم ہوگیاہے۔سلیکشن کمیٹی کے ذرائع کے مطابق پی سی بی نے انہیں اگلے ورلڈکپ کیلئے مضبوط ٹیم کی تشکیل کی ذمہ داری سونپی ہے۔جس میں انہی نوجوان کرکٹرز ہی کو زیرغور لایاجائے گا۔ جو ورلڈکپ دوہزارانیس میں شرکت کرسکتے ہیں۔بنگلہ دیش کا دورہ ون ڈے ٹیم کی تشکیل کا پہلا مرحلہ ہے۔(جاری ہے)
جس میں یونس خان کا منتخب نہیں کیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے سے چارسالہ منصوبہ متاثر ہوگا اورتنقید بھی کی جائے گی۔کیونکہ سینئر بیٹسمین کے اگلا ورلڈکپ کھیلنے کا کوئی امکان نہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق یونس خان کا ون ڈے کیریئر ختم ہوگیاہے۔ اس لئے انہیں بھی مصباح الحق اور شاہد آفریدی کی طرح ریٹائرمنٹ کا اعلان کردینا چاہئے۔سلیکشن کمیٹی ذرائع کے مطابق یونس خان کو اب صرف ٹیسٹ کرکٹ تک محدود ہوجانا چاہئے۔ جس طرح مصباح ٹیسٹ اور آفریدی ٹی ٹوئنٹی تک محدود ہوگئے ہیں۔ اسی طرح نوجوان کرکٹرز کو گروم کیا جاسکتاہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.