الخیرٹرسٹ (العالمی ) کے تحت تھر پارکر کے خشک سالی سے متاثرہ خاندانوں کے لئے ، کنوؤں ، واٹر ٹینکس، غریب بچیوں کے لئے جہیز کا انتظام
جمعرات 9 اپریل 2015 16:23
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) الخیرٹرسٹ (العالمی ) کے تحت تھر پارکر کے خشک سالی سے متاثرہ خاندانوں کے لئے ، کنوؤں ، واٹر ٹینکس، غریب بچیوں کے لئے جہیز اور راشن کا انتظام۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق الخیرٹرسٹ نے تھرخشک سالی سے متاثرہ خاندانوں کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں گذشتہ روز بھی سینکڑوں متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم اور غریب بچیوں کے لئے شادی کا سامان فراہم کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے بنیادی مسئلہ کے حل کے لئے کنوؤں اورواٹر ٹینکس کا اہتمام بھی کیا گیا تاکہ انہیں پانی فراہم کیا جاسکے۔
یہ تفصیلات ٹرسٹ کے چیئر مین حاجی محمد ادریس نے ایک پریس بریفنگ میں بتائیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ٹرسٹ کے معاون چیئرمین محمد طاہر انصاری نے امدادی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ اور سروے کیا اور راشن، جہیز کی تقسیم کے علاوہ متعدد مقامات پر کنوؤں کا افتتاح بھی کیا تھرپارکر کے متاثرہ خاندانوں کے لئے امدادی سرگرمیاں جار ی رہیں گی انہوں نے کہا کہ چونکہ موسم گرما کی آمد ہے جس میں پانی کی شدید قلت ہوگی جس کے لئے مخیر حضرات کو ابھی سے اپنے پریشان حال بھائیوں کی مدد کے لئے آگے آنا ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.