نصیرآباد ، ڈرائیور کے قتل اور 23نکات پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی
جمعرات 9 اپریل 2015 17:22
تمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) ایری گیشن ایمپلائز یونین نصیرآباد کے سینکڑوں ملازمین نے سپریٹینڈنگ انجینئر نگ پٹ فیڈر کینال نصیرآباد کے ڈرائیور کے قتل اور 23نکات ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ڈرائیور کے قاتلوں کو فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تفصیلات کے مطابق ایری گیشن ایمپلائز یونین نصیرآباد کے زونل صدر عبدالحکیم جتک زونل سیکریڑی علی خان کھوسہ کی قیادت میں سینکڑوں ملازمین نے سپریٹینڈنگ انجینئر نگ پٹ فیڈر کینال نصیرآباد کے ڈرائیور سوڈا خان کو مسلح افراد نے دوران ڈیوٹی اوستہ محمد میں فائرنگ کر کے قتل کر نے کے واقعہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا جس سے علی گوہر عمرانی لونگ خان چانڈیو بختیار خان جتوئی خدا بخش سولنگی سید برکت علی شاہ سید مختیار شاہ اور مٹھل بھنگر نے بھی خطاب کیا مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اوستہ محمد میں مسلح افراد نے ایریگیشن کے ڈرائیور سوڈا خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور ملزمان فرار ہوگئے ہیں لیکن پانچ روز گزرنے کے باوجوداوستہ محمد پولیس ہمارے مزدور کا خون گم کرنے کیلئے ورثاء سے تعاون کرنے کے بجائے ٹال مٹول کر رہی ہے جس سے نصیرآباد جعفرآباد کے ملازمین میں تشویش کی لہر پیدا ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ ڈی پی او جعفرآباد مزدوروں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے ڈرائیو ر سوڈا خان کے قتل کا مقدمہ اصل ملزمان کے خلاف درج کیا جائے ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور حکومت بلوچستان اپنے وعدہ کے مطابق ایرگیشن کے ملازمین کی جانب سے مذاکرات کے دوران دیئے گئے 23نکات ڈیمانڈ پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے ملازمین کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے کہاکہ سپریٹینڈنگ انجینئر نگ پٹ فیڈر کینال نصیرآباد کے ڈرائیور سوڈا خان کے قاتلوں اور 23نکات ڈیمانڈ پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ملازمین پٹ فیڈرکینال کھیر تھر کینال کو احتجاج کے طور پر بند کردیں گے جس کی ذمہ داری ایس ایچ او اوستہ محمد اور سیکریڑی ایرگیشن پر عائد ہوگی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.