حکومت آزاد کشمیر نے 22 افراد کو دہشتگرد قرار دے کر پابندی عائد کر دی‘دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر فورتھ شیڈول میں شامل کر لیا گیا‘20 کا تعلق آزاد جموں کشمیر اور 2 کا تعلق پنجاب سے ہے
جمعرات 9 اپریل 2015 17:57
مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) آزاد جموں و کشمیر حکومت نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 22 افراد کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔ ان افراد کو دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے، یہ آزاد کشمیر کے انسداد دہشت گردی 2014 کے قانون کی ایک شق ہے۔ جمعرات کو آزاد کشمیر کی حکوت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جن افراد کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے ان میں 20 کا تعلق آزاد جموں کشمیر اور 2 کا تعلق پنجاب سے ہے۔
جن دہشت گردوں کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے ان میں مندجہ ذیل افراد شامل ہیں پونچھ کے رہائشی آفتاب شفیع، مولوی عبدالخالق، افتخار، وقاص، حافظ کاشف، شفیع معاویہ، مولوی عبد الغفور، مولوی اخترضلع سدھنوتی کے رہائشی، شہزان رشید، افتخار مجید، محمد الیاس، ساجد اعوان ضلع باغ کے رہائشی، محمد ارشد، انصار، نذیر الاسلام، محمد کلیم، غلام مصطفیٰ، توقیر عباسی اسرار ضلع مظفر آباد کے رہائشی محمد یاسر پنجاب (میاں چنوں) کے رہائشی، عصمت اللہ معاویہ، مرزا خان. واضح رہے گزشتہ دنوں آزاد کشمیر حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی جانب سے ممنوع قرار دی گئی 63 تنظیموں پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
-
آزاد کشمیر بارے بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، وزیر خارجہ
-
گندم درآمدات کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے، انوار الحق کاکڑ
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.