حکومت توانائی بحران کو جلد حل کرنے کے لئے پرعزم ہے،2017 ء تک لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل کر لیں گے ‘رانا مشہود
اگلے سال چار ہزار سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کر دینگے، لوڈشیڈنگ کے خاتمے سے بیروز گاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ ہو گا‘ وزیر تعلیم پنجاب
جمعرات 9 اپریل 2015 20:07
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ حکومت توانائی بحران کو جلد سے جلد حل کرنے کے لئے کوشاں ہے ، توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے روایتی اور متبادل تمام ذرائع استعمال کر رہے ہیں ، اگلے سال چار ہزار سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کر دیں گے، 2017 ء تک لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل کر لیں گے جس سے صنعت کا پہیہ رواں دواں اور بیروزگاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ ہو گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور لیڈز یونیورسٹی کے زیر اہتمام ”پاکستان میں توانائی بحران ، بین الاقوامی تناظر اور ممکنہ حل “ کے عنوان کے تحت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منور سلطانہ ، انرجی سیکٹر کے ماہرین ، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔(جاری ہے)
وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے اور حکومتی اقدامات سے غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے ۔
چین، ترکی اور جرمنی سمیت متعدد ملکوں سے توانائی منصوبوں کے معاہدے کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مہذب اور ترقی یافتہ ممالک میں بازار رات جلد بند ہو جاتے ہیں مگر توانائی بحران کے باوجود ہمارے ہاں مارکیٹیں دیر تک کھلی رہتی ہیں ، توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے عوام کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔ توانا ئی بحران ایک اجتماعی مسئلہ ہے اور اس سے نجات کے لئے اجتماعی کاوش درکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ عوام کی توقعات پر پورا اترا جائے ۔ عوام کے پاس ووٹ کی طاقت ہے اور وہ اس طاقت سے کارکردگی نہ دکھانے والوں کو گھر بھیج سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پوری دیانتداری اور دلجمعی سے توانائی بحران کو حل کرنے کے لئے کوشش کر رہی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے بھاری فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.