ٹانک، گورنر ڈیویلپمنٹ پروگرام کی ٹیم کی حفاظت پر مامور لیوزیز فورس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،پولیٹیکل محرر سمیت 4اہلکار زخمی
جمعرات 9 اپریل 2015 21:19
ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) جنڈولہ روڈ پر گورنر ڈیویلپمنٹ پروگرام کی ٹیم کی حفاظت پر مامور لیوزیز فورس کی گاڑی کے قریب دھماکہ پولیٹیکل محرر سمیت لیویز فورس کے 4اہلکار زخمی ۔
(جاری ہے)
گورنر ڈویلپمنٹ پروگرام کی ٹیم جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرویکئی میں اپنا کام مکمل کرنے کے بعد واپس ٹانک آ رہی تھی کہ جنڈولہ روڈ پر پرانے کسٹم پمپ کے قریب سڑک کے کنارے پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہوگیا جس کی زد میں جی ڈی پی ٹیم کی حفاظت پر مامور جنوبی وزیرستان لیویز فورس کے اہلکاروں کی گاڑی آگئی جسکے نتیجے میں پولیٹکل محرر شہر یار ڈرائیور نور سعید ،لیویز فورس کے اہلکار بلال اور نعیم شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور ڈسٹرکٹ ہید کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا اور بعد میں زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کر دیا گیا ۔
پاک آرمی کے اعلیٰ حکام اور ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر ٹانک کفایت اللہ وزیر موقع پر پہنچ گئے پولیس اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ شروع کر دیا تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔پولیس نے نا معلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
-
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ، نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپرجاری کردیا
-
سائفر کیس ،وکیل کی عدم موجودگی میں ملزم کے دفاع کے بیان کی اہمیت کم ہو جائے گی عدالت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.