ٹھوس پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والے انرجی بحران سے کمرشل اور گھریلو صارفین پریشان ہیں ، میاں محمد ادریس
جمعرات 9 اپریل 2015 22:36
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں محمد ادریس نے کہا ہے کہ ٹھوس پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والے انرجی بحران سے کمرشل اور گھریلو صارفین پریشان ہیں ،مسائل کے باوجود صنعتوں سے روزگار کی فراہمی اور ٹیکسوں کی ادائیگی پر تاجر برادری سلام کی مستحق ہے، پاکستان آرمی کی جدوجہد سے حالات بہتر ہوئے ہیں۔
وہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کانفرنس ہال میں تاجروں صنعتکا روں ، در آمد و بر آمد کنندگان ، انجمن تاجران کے عہدیداروں کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں محمد ادریس نے حیدرآباد کی ترقی کے حوالے سے کہا کہ حیدرآباد چیمبر پولیٹیکل روابط بڑھائے ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے شہر کی ڈیولپمنٹ پر بات کی جائے اور اس سلسلے میں حیدرآباد چیمبر اور میڈیا مشترکہ جدوجہد کرے ، جائز مطالبات ہر فورم پر اٹھائے جائیں ، فیڈریشن حیدرآباد کی تاجر برادری کے مسائل کے حل کرانے کے لئے ہر ممکن کو شش کرے گی، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو رضاکارانہ طور پر ٹیکس ادا کرنا چاہئے مستقبل میں CNICٹیکس رجسٹر نمبر ہوں گے اس سلسلے میں FBRنے ورکنگ کر لی ہے ، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر کے نمائندے محمد اکرام راجپوت فیڈریشن کے نائب صدر ہیں انہیں دو سرے صوبوں کی طرح سندھ ریجنل انچارج کا قلمدان اختیارات کے ساتھ دیا گیا ہے تاکہ وہ یہاں سے تعلق رکھنے والے چیمبر آف کامرس کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں، انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے سینئر عہدیداران ٹیم اسپرٹ کے ساتھ کام کر رہے ہیں صنعتکاروں تاجروں کے مسائل کے سلسلے میں مختلف شعبہ جات کے ماہرین کے ساتھ مل کر مسائل کے حل تلا ش کئے جاتے ہیں ، ویڈیو لنک کے ذریعے تمام چیمبر آف کامرس کو اجلاسوں میں شامل کیا جا رہا ہے ، ما ضی میں فیڈریشن میں لو ٹ مار کی گئی اور صرف ایک خاندان کو نوازا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.