کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ کیلیے 300گولز سکور کر لیے
جمعہ 10 اپریل 2015 11:25
میڈرڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10اپریل۔2015ء) شہر ہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کے لیے اپنا 300واں گول سکور کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رایو ولیسانو کے خلاف میچ کے دوسرے ہاف میں رونالڈو اور جمیز روڈرگز کے گولز سے قبل ریال میڈرڈ پریشان کن صورتحال سے دوچار تھی۔
(جاری ہے)
بینزیما، مارسیلو اور بیل کے چند منٹوں میں ہی تابڑ توڑ حملوں سے مواقع ملتے اور ضائع ہوتے رہے، آخرکار ڈینی کارواجال کے کراس پر رونالڈو نے 288ویں گیم میں ریال میڈرڈ کیلیے 300واں گول کر دیا۔
6 منٹ بعد ہی رونالڈو نے روڈرگز کیلیے دوسرا گول کرنے کا موقع فراہم کیا۔ جیت کے بعد روڈرگز کا کہنا تھا کہ ابتدا میں ہم مشکلات میں گھرے ہوئے تھے لیکن آخر ہمیں جیت نصیب ہوئی جو انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ اس فتح کے بعد بھی ریال میڈرڈ ٹیبل پر ٹاپ پر موجود بارسلونا سے 4 پوائنٹس پیچھے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.