قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لیے بے چین ہوں : محمد عامر
جمعہ 10 اپریل 2015 12:15
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10اپریل ۔2015ء ) فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا ہے کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لیے بے چین ہیں اور ستمبر میں آئی سی سی کی جانب سے لگائی گئی پابندی ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کے فائنل کے سلسلے میں نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں موجود محمد عامر نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اس وقت ان کی پوری توجہ ڈومیسٹک کر کٹ پر مر کوز ہے اور وہ ستمبر میں آئی سی سی کی جانب سے لگائی گئی پانچ سالہ پابندی کے خاتمے کا انتظار کر ہے ہیں جس کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ پر توجہ دیں گے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگنے کے بعد انہوں نے فٹنس برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کی اور اس وقت بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچز کے ساتھ بھر پور محنت کر رہے ہیں ۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں اس وقت تین سے چار بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر ز کی موجودگی سے انہیں کوئی پریشانی نہیں ہے کیوں کہ انہیں اپنی جگہ پرفارمنس کرکے بنانی ہے ۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی سپر 8ٹورنامنٹ میں وہ راولپنڈی کی نمائندگی کر نا چاہتے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.