مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بھارتی قتل وغارت کے نتیجہ میں 2لاکھ 14ہزار بچے یتیم ہوگئے
50ہزار سے زائد بیوہ اور 20ہزار سے زائد نیم بیوہ بھی سماجی مسائل کا شکار ہیں ‘ رپورٹ
جمعہ 10 اپریل 2015 18:46
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بھارتی قتل وغارت کے نتیجہ میں 2لاکھ 14ہزار بچے یتیم ہوگئے جن میں معصوم بچیوں کی ایک بہت بڑی تعداد بھی شامل ہے ۔ایک جریدے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی مظالم کے باعث 50ہزار سے زائد بیوہ اور 20ہزار سے زائد نیم بیوہ سماجی مسائل کا شکار ہیں ۔
(جاری ہے)
مقبوضہ وادی میں طلاق کی شرح میں بھی خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس سے سینکڑوں افراد کی ازدواجی زندگی شدید متاثر ہورہی ہے کشمیر میں گزشتہ دو دہائیوں سے جاری ظلم وستم کیوجہ سے 2لاکھ 14ہزار یتیم بچوں کو معاشرے میں آگے چلنے کیل ئے مشکلات درپیش ہیں جبکہ ادھر پچاس ہزار سے زائد بیوہ خواتین کی مناسب شادیاں نہ ہونے سے معاشرتی مسائل میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔
1990کی دہائی میں آزادی کی تحریک نے زور پکڑا جس میں اب تک لاکھوں افراد نے جام شہادت نوش کیا جس کے باعث لاکھوں افراد مالی مسائل کا بھی شکار ہوئے ۔وادی کشمیر میں اس وقت سلگتا ہوا ہے ایشو مذکورہ خاندانوں کی بحالی اور شادیوں میں رکاوٹ بن رہا ہے جس بارے میں متعلقہ حکام چشم پوشی سے کام لے رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.