تربت واقعہ سمیت بلوچستان میں دہشگردی کے واقعات میں بھارت کا ہاتھ ہے ، حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے بڑا آپریشن شروع کردیا گیا، غفلت برتنے والے لیویز اہلکاروں کو برطرف کرکے گرفتارکرلیاگیا ، جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 10،10 اور زخمیوں کیلئے50،50ہزارروپے دیئے جائیں گے
وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کی سیکرٹری داخلہ، وزیراعلیٰ کے ترجمان کے ہمراہ پریس کانفرنس
ہفتہ 11 اپریل 2015 20:20
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء ) وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے تربت میں مزدوروں کی ہلاکت کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا گیا، غفلت برتنے والے لیویز اہلکاروں کو برطرف کرکے گرفتاری کا حکم دیدیا ہے ، حکومت نے جاں بحق افراد کے لئے دس دس جبکہ زخمیوں کے لئے پچاس پچاس ہزار کے معاوضے کا ا علان کردیا ہے ، بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کی خفیہ ایجنسی راء کے فنڈنڈ دہشت گرد ملوث ہیں ۔
ہفتہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں سیکرٹری داخلہ اکبر حسین درانی ، وزیراعلیٰ ترجمان جان محمد بلیدی اور ڈی جی پی آر کامران اسد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تربت میں دہشت گردی کے واقعہ میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لئے صوبائی حکومت نے معاوضہ دینے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا ہے ان کے لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے آبائی علاقوں میں پہنچایا جائے گا ، وزیراعلیٰ پہلے ہی تربت میں موجود ہے جبکہ مجھ سمیت عبدالرحیم زیارتوال ، میر خالد لانگو ، مقتولین کے تدفین کے لئے صادق آباد اور حیدر آباد جائیں گے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.