بھارت میں 16 سالہ لڑکی کا والد ، چچا اور بھائی پر جنسی زیادتی کا الزام ، ملزمان گرفتار

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 12 اپریل 2015 22:48

بھارت میں 16 سالہ لڑکی کا والد ، چچا اور بھائی پر جنسی زیادتی کا الزام ..

مغربی بنگال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اپریل۔2015ء) بھارت میں 16 سالہ لڑکی کی جانب سے اس کے والد ، چچا اور بھائی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کی جانب سے اسے 2 سال سے مسلسل جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ بھارتی صوبہ مغربی بنگال کے علاقے دھوپگری کی رہائشی متاثرہ لڑکی نے اپنی ٹیچر کی مدد سے پولیس کو اپنے والد ، چچا اور بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی ۔

اس درخواست میں 16 سالہ لڑکی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس کا باپ کسان ہے اور اس نے 50 سے زائد مرتبہ اسے جنسی طور پر ہراساں کیا ہے ۔باپ کے علاوہ اس کے چچا پر بھی متاثرہ لڑکی کی جانب سے یہی الزام لگایا گیا اور اس نے بتایا کہ اس کے بعد اس کا بھائی بھی اس گھناﺅنے فعل میں شریک ہو گیا تھا ۔مقامی پولیس کے ترجمان کے ایل شرما کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس نے 4 مرتبہ خود کشی کرنے کی کوشش بھی کی ہے اور اس جنسی زیادتی کے نتیجے میں وہ حاملہ بھی ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس کے حاملہ ہونے کے بعد اسقاط حمل بھی کروایا گیا اور اس تمام فعل سے اس کی والدہ بھی واقف تھی۔پولیس نے لڑکی کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے او بتایا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی اس وقت اپنے رشتہ داروں کے پاس ہے ۔یاد رہے خواتین پر مظالم کے حوالے سے بھارت سر فہرست ہے جہاں صرف سال 2013 ءمیں تین لاکھ سے زائد کیس رپورٹ کیے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :