داعش نے عراقی صوبہ کے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا ، حکام کی تصدیق

پیر 13 اپریل 2015 13:00

داعش نے عراقی صوبہ کے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا ، حکام کی تصدیق

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) انتہاء پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام (داعش) نے عراقی صوبہ کے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق میں داعش کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں ‘عراقی فوجوں کی جانب سے ان کی پیش قدمی روکنے کا سلسلہ جاری ہے۔اسی حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ داعش نے عراق کے صوبہ انبار کے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ انبار کے دارالحکومت پر داعش مکمل طور پر قابض ہو چکی ہے اور وہاں سے انتظامیہ کا کنٹرول بھی ختم ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے عراقی حکام نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش نے پورے شہر پر تو نہیں لیکن انبار کے دارالحکومت رمادی کے شمالی علاقوں پر قبضہ کیا ہے۔حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ عراقی فورسز کی جانب سے داعش کی سرگرمیاں روکنے کا عمل جاری ہے اور جلد ہی علاقے کا قبضہ چھڑوا لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :