یسکوواپڈاکے بی اوڈی کے فیصلوں کیخلاف پیسکوواپڈاہائیڈرولیبریونین سٹی ڈویژن اوررورل ڈویژن کے زیراہتمام احتجاجی جلسہ وریلی کاانعقاد

پیر 13 اپریل 2015 16:43

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) پیسکوواپڈاکے بی اوڈی کے فیصلوں کیخلاف پیسکوواپڈاہائیڈرولیبریونین سٹی ڈویژن اوررورل ڈویژن کے زیراہتمام احتجاجی جلسہ وریلی کاانعقاد‘آل کوآرڈنیشن کونسل کی اظہاریکجہتی کیلئے شرکت‘بی اوڈی کیخلاف نعرے بازی‘اپنے حقوق کیلئے واپڈاہائیڈرولیبریونین کے پلیٹ فارم سے واپڈاملازمین متحدہیں۔

ورکرزکے حقوق پرکوئی سودابازی نہیں کرینگے‘چےئرمین فریداللہ شاہ ومحمدنوازگنڈہ پور ۔تفصیلات کے مطابق پیسکوواپڈاکے بی اوڈی کے فیصلوں کیخلاف پیسکوواپڈاہائیڈرولیبرورکریونین کے زیراہتمام سٹی ڈویژن اوررورل ڈویژن میں ملازمین نے احتجاج کیا۔سخت گرمی کے باوجودواپڈاہائیڈرولیبریونین کے ورکرزنے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرجلسہ عام کاانعقادکیاگیا۔

شرکاء نے بی اوڈی کیخلاف زبردست نعرے بازی کی۔جلسہ سے چےئرمین رورل ڈویژن محمدنوازگنڈہ پور‘چےئرمین سٹی ڈویژن فریداللہ شاہ‘عظمت خان‘خلیل فاروقی‘حاجی محمدافضل‘سٹورچےئرمین محمدبشیرخان‘فیروزخان گنڈہ پور‘جہانگیرخان‘سفیداللہ‘مسرت حسین کارلو کے علاوہ ایپکاکے صدرحاجی فداحسین بلوچ اورجنرل سیکرٹری عبدالرؤف نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے کہاکہ پیسکوواپڈاکی بی اوڈی سیاسی ہے اورہماری انتظامیہ نااہل ہے۔واپڈاملازمین کے بونس‘ٹوسٹیپ اپگریڈیشن اورایمپلائزسن کوٹہ کے حوالے سے بی اوڈی نے واپڈاملازمین کیساتھ زیادتی کرتے ہوئے ہمارے یہ جائزمطالبات نہ منظورکئے ہیں۔بی اوڈی کے ممبران کوبرطرف کرکے ٹیکنیکل سٹاف کے لوگوں کواس میں شامل کیاجائے۔ہمارے جائزمطالبات حکمرانوں کوماننے ہونگے۔

واپڈاکی نجکاری نہیں ہونے دینگے۔ملازمین کیساتھ ظلم ہورہاہے۔خیبرپختونخواہ کے ملازمین احتجاج پرہیں۔اپنے حقوق کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔کسی کواپنے بچوں کے منہ سے روٹی کانوالہ چھیننے نہیں دینگے۔بعدازاں ہائیڈرولیبریونین نے واپڈاآفس سے ایک احتجاجی ریلی مسلم بازارچوک تک نکالی۔جس میں بڑی تعدادمیں ورکرزنے شرکت کی جبکہ ایپکاکے عہدیداران نے بھی اظہاریکجہتی کیلئے شرکت کی

متعلقہ عنوان :