کیا کوئی ایسی شکایت درج کرانے بھی پولیس اسٹیشن جا سکتا ہے؟

جمعرات 16 اپریل 2015 16:54

کیا کوئی ایسی شکایت درج کرانے بھی پولیس اسٹیشن جا سکتا ہے؟

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل2015ء) گرمی کے موسم کا ستایا ہوا نوجوان جو چھٹیاں منانے نکلا تھا ، سخت گرمی کی رپٹ لکھوانے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔مذکورہ شخص گریٹر مانچسٹر، برطانیہ میں اولڈہام پولیس اسٹیشن پہنچا اور کسی افسر کے ملنے پر اصرار کیا اور موسم کی شدت پر رپورٹ لکھنے کو کہا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اس شخص کو پولیس کا ٹائم برباد کرنے پر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پولیس کا مسئلہ نہیں ہے۔

پولیس نے اپنے فیس بک پیچ پر اس واقعے کے حوالے سے پوسٹ بھی لگائی ۔ پوسٹ میں پولیس نے اس واقعے کا تذکرہ کرنے کے بعد لکھا کہ پولیس کا ٹائم ضائع کرنے پر 6 ماہ کی قید یا جرمانہ ہو سکتا ہے۔ ان دنوں برطانیہ میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ کچھ جگہوں پر گرمی کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ ایسے میں کسی کا گرم موسم پر گرم ہو کر گرمی دکھانا گرمی لگنے کی واضح علامت ہے۔

متعلقہ عنوان :