چیف سیکرٹری خضرحیات گوندل کی تمام ڈی سی اوز کو میرج ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،ڈی سی اوز کانفرنس سے خطاب
جمعرات 16 اپریل 2015 20:40
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات گوندل نے تمام ڈی سی اوز کو ہدایت کی ہے کہ میرج ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ون ڈش کی خلاف ورزی اورمقررہ اوقات کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اوراس سلسلے میں کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے ۔وہ یہاں سول سیکرٹریٹ میں4گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ڈی سی اوز کانفرنس کی صدارت کررہے تھے۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ میرج ایکٹ پر عملدرآمد سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا-انہوں نے ہدایت کی کہ معذور افراد کے کوٹہ کے تحت بھرتی کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں ، ان کے مسائل کے حل کے لئے تمام محکمے اوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب سے مکمل تعاون کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ جن اضلاع میں ڈینگی اور پولیو کا خطرہ موجود ہے وہاں ڈینگی اور پولیو مہم کو تیز کیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی اوز تمام بندوں کا خود معائنہ کریں اور اس سلسلے میں تمام تیاریاں قبل از وقت مکمل کرلی جائیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ گندم کی خریداری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ سیٹیزن فیڈ بیک ماڈل کا وہ خود ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لیں گے اور ریونیو اور ڈومیسائل کے اجراء میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی نگرانی کے لئے موثر نظام وضع کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.