افغانستا ن کی پاکستانی تاجروں کیلئے افغانستان کے ملٹی پل ویزے جاری کر نے کی یقین دہانی

پاکستان کی جانب سے بھی ایسے ہی ویزے جاری کئے جانے چاہئیں  افغان صدر پاکستان ریلوے افغان ٹرانزٹ کارگو کے چار سو کنٹینر طورخم اور چمن تک ہر ہفتے پہنچائیگی  خرم دستگیر رواں سال کے آخر تک عملدر آمد شروع ہو جائیگا افغانستان وسطی ایشیاء کو پاکستانی اشیاء کی ترسیل پر عائد مالیاتی گارنٹی ختم کرے جو 110فیصد کسٹم ڈیوٹی کے طورپر وصول کی جارہی ہے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 16 اپریل 2015 21:37

افغانستا ن کی پاکستانی تاجروں کیلئے افغانستان کے ملٹی پل ویزے جاری ..

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) افغانستا ن نے پاکستانی تاجروں کیلئے افغانستان کے ملٹی پل ویزے جاری کر نے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھی ایسے ہی ویزے جاری کئے جانے چاہئیں جبکہ وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے افغان ٹرانزٹ کارگو کے چار سو کنٹینر طورخم اور چمن تک ہر ہفتے پہنچائیگی  رواں سال کے آخر تک عملدر آمد شروع ہو جائیگا افغانستان وسطی ایشیاء کو پاکستانی اشیاء کی ترسیل پر عائد مالیاتی گارنٹی ختم کرے جو 110فیصد کسٹم ڈیوٹی کے طورپر وصول کی جارہی ہے۔

افغان صدر اشرف غنی سے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے گزشتہ روز ملاقات کی ان کے ساتھ پاکستانی تجارتی وفد افغانستان کے دورے پر وزیر تجارت نے ملاقات کے دور ان افغان صدر کو بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف افغانستان کے ساتھ پاکستان کے معاشی اور تجارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور خطے کیلئے مشترکہ خوشحالی کے ایجنڈے کا تصور رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر تجارت نے کہاکہ حکومت پاکستان نے افغانستان کی تاجر برادری کے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے تحفظات دور کر نے کیلئے سنجیدہ اور مربوط کوششیں کی ہیں خرم دستگیر خان نے افغان صدر کو بتایا کہ ان کے دورہ پاکستان کے بعد سے حکومت پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ میں سہولت فراہم کر نے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن کے تحت مینویل طریقے کی بجائے ایک سسٹم کے تحت افغان اشیاء کی جزوی ترسیل کی اجازت دی گئی ہے اس کے علاوہ افغان ٹرانزٹ کارگو کی سکیننگ 100سے کم کر کے 20فیصد کر دی گئی اسی طرح افغان ٹرکوں کو واہگہ تک اشیاء لے جانے اور واپس لے آنے کی اجازت دی گئی ہے وزیر تجارت نے پاکستانی اقدامات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہاکہ پاکستان ریلوے افغان ٹرانزٹ کارگو کے چار سو کنٹینر طورخم اور چمن تک ہر ہفتے پہنچائے گی اور اس پر رواں سال کے آخر تک عملدر آمد شروع ہو جائیگا افغان صدر سے ملاقات کے دور ان وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وسطی ایشیاء کو پاکستانی اشیاء کی ترسیل پر عائد مالیاتی گارنٹی ختم کرے جو 110فیصد کسٹم ڈیوٹی کے طورپر وصول کی جارہی ہے انہوں نے پاکستانی اشیاء پر عائد سو ڈالر فی 25ٹن فیس بھی ختم کر نے کا مطالبہ کیا جو وسطی ایشیاء کو بھجوائے جانے والے سامان پر وصول کی جاتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ دوہرے ٹیکسوں سے بچنے کیلئے دو طرفہ معاہدے پر دستخط کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے جس سے دونوں ممالک میں سرمایہ میں مدد ملے گی انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پاکستانی تاجروں اور ہنر مند کارکنوں کو افغانستان کا ملٹی پل ویزہ جاری کیا جائے اور افغانستان کے راستے پاکستان میں ایل پی جی لانے پر عائد پابندی ختم کی جائے جبکہ افغان حکومت دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدے کیلئے مذاکرات شروع کرے افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی تاجروں کیلئے افغانستان کے ملٹی پل ویزے جاری کر نے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھی ایسے ہی ویزے جاری کئے جانے چاہئیں انہوں نے دیگر مسائل کے حل کا بھی یقین دلایا واضح رہے کہ پاکستان کا تین رکنی تجارتی وفد وزیر تجارت کی قیادت میں افغانستان گیا تھا جس میں سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری وزارت بھی شامل تھے اپنے دورے کے دور ا ن وزیر تجارت نے چیف ایگزیکٹو افغانستان ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ  قومی معاشی مشیر حضرت عمر زخیل وال  وزیر خزانہ عقلیل احمد حکیمی اور قائمقام وزیر تجارت مزمل شنواری سے ملاقاتیں کیں ۔

متعلقہ عنوان :