محکمہ صحت نے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور مریضوں کے لواحقین کے درمیان لڑائی جھگڑے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے نئی پالیسی ترتیب دے دی
جمعہ 17 اپریل 2015 16:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) محکمہ صحت نے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور مریضوں کی لواحقین کے درمیان لڑائی جھگڑے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے روک تھام کے لیے نئی پالیسی ترتیب دے دی ہے ۔محکمہ صحت نے ”ایک مریض ایک اٹنڈنٹ “کے نام سے نئی پالیسی متعارف کروا دی ہے ۔ وارڈ میں مریضوں کے لواحقین کے داخلے کے لیے خصوصی کارڈز جاری کیے جائیں گے ۔
محکمہ صحت نے تمام ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو اس نئی پالیسی پر عمل درآمد کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین اور عملے کے درمیان آئے روز لڑائی جھگڑے کے واقعات بڑھتے ہی جا رہے ہیں کہ جس پر ڈاکٹروں نے کئی دفعہ احتجاج بھی کیا لیکن حکومت اس حوالے سے کوئی لائحہ عمل نہ طے کر سکی ۔ اب ینگ ڈاکٹرز کے بھر پور احتجا ج اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظرنئی پالیسی ترتیب دی ہے ۔
جس کے مطابق وارڈز میں داخل مریض سے ایک وقت میں ایک ہی لواحق موجود ہو گا ۔ ہسپتال انتظامیہ اس حوالے سے ہر وارڈ کے لیے الگ سے خصوصی کارڈز جاری کریں گے اور لواحقین کو یہ کارڈز فراہم کیے جائیں گے۔محکمہ صحت نے اس حوالے سے تمام ایم ایس صاحبان کو عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.