محکمہ صحت نے غلطیوں سے بھرپور گریڈ17کی وویمن میڈیکل آفیسرز کی سینارٹی لسٹ جاری کر دی ہے

جمعہ 17 اپریل 2015 16:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) محکمہ صحت نے غلطیوں سے بھرپور گریڈ17کی وویمن میڈیکل آفیسرز کی سینارٹی لسٹ جاری کر دی ہے ۔4253ڈاکٹروں میں سینکڑوں کے حوالے سے محکمہ صحت کے پاس صحیح اعدادوشمار موجود ہی نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

ولدیت، تاریخ پیدائش ، تعیناتی کی جگہ ، تاریخ جوائننگ اور ڈومیسائل کے حوالے سے ابھی تک معلومات موجود ہی نہیں ہیں جو کہ محکمہ صحت کے حکام کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔محکمہ صحت کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کی جانیوالی سینارٹی لسٹ میں بے شمار غلطیاں موجو دہیں ۔