پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں ”یوم عہد تحفظ حرمین الشریفین ومملکت سعودی عرب “منایا گیا
24اپریل کو اسلام آباد میں تحفظ حرمین شریفین کانفرنس ،پاکستان علماء کونسل کی خارجہ امور کمیٹی کی میٹنگ ہوگی ،اہم فیصلے کئے جائیں گے‘ حافظ طاہر اشرفی یوم عہد تحفظ حرمین شریفین کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں منظور کی جانے والی قرار داد اور لاکھوں افراد کے حلف کی یادداشت سعودی سفیر کو پیش کی جائے گی‘ مرکزی چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا خطاب
جمعہ 17 اپریل 2015 18:33
لاہور /اسلام آباد /فیصل آباد /ملتان /کوئٹہ /پشاور /مظفر آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں ”یوم عہد تحفظ حرمین الشریفین ومملکت سعودی عرب “منایا گیا۔ پاکستان علماء کونسل کی ذیلی تنظیم وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) سے متصل ملک بھر کی 74ہزار چھ سو سے زائد مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں علماء،خطباء اورآئمہ نے لبیک یاحرمین اور لبیک یا خادم الحرمین الشریفین کی صداؤں میں لاکھوں افراد سے حرمین شریفین اور سعودی عرب کے تحفظ کرنے کا عہدلیا۔
لاہور،اسلام آباد ،ملتان، فیصل آباد،کوئٹہ ،پشاور،مظفر آباد،حیدر آباد،خانیوال، مظفرگڑھ، میر پور،،سرگودھا، گجرات، اوکاڑہ،رحیم یارخان، چکوال، بہاولنگر، لیہ، خوشاب،بھکر،گوجرانوالہ سمیت ملک بھر کے چاروں صوبوں اورآزاد کشمیر کی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں ایک مشترکہ قرار داد کے ذریعے حرمین شریفین اور سعودی کی سلامتی و استحکام اور دفاع کیلئے حکومت پاکستان سے ہر ممکن تعاون کا مطالبہ کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستانی عوام حرمین شریفین اور سعودی عرب کی سلامتی و استحکام کیلئے جان و مال سمیت ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
-
مشرقی افریقہ میں غیر معمولی سیلابوں سے لاکھوں لوگ بے گھر
-
گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت (AI) کی مہارت کو فروغ دینے کے لیے اپنی سپورٹ دگنی کردی
-
شعبہ صحت میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں: مریم اورنگزیب
-
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخواہ میں دو الگ الگ آپریشن ، 6دہشتگرد مارے گئے
-
سیکرٹری داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا،اہلیہ پرویز الہی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے
-
وزیراعلٰی کا مری ہسپتال پراجیکٹ کو سابق دور میں 4 ارب روپے نقصان پہنچانے پر کارروائی کا فیصلہ
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
جس نے ہمیں انتشاری ٹولہ کہا ہم ان سے کہتے آپ معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.