5 ویں نیشنل ویٹرنز اوور 50 ،T-20 کرکٹ چمپئن شپ

عمر ایسوسی ایٹ کراچی نے سیالکوٹ سینئرز گولڈ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

جمعہ 17 اپریل 2015 20:18

5 ویں نیشنل ویٹرنز اوور 50 ،T-20 کرکٹ چمپئن شپ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) 5 ویں نیشنل سینئرز اوور50، T-20 کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں۔ باغ جناح کرکٹ گراؤنڈ پر عمر ایسوسی ایٹ کراچی اور سیالکوٹ سینئرز گولڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ سیالکوٹ سینئرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ نثار احمد نے 39، زاہد احمد 32، ساجد جنجوعہ 25 اور منتظر عباس نے 19 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

عمر ایسوسی ایٹس کراچی کی طرف سے کامل خان نے ف2/31 ، یحییٰ طور 2/20، علی اکبر 1/20، ظفر علی 1/20 اور صغیر عباس نے 1/20 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں عمر ایسوسی ایٹ کراچی نے 13 اوورز میں 1 کھلاڑی کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ ساجد علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 106 رنز ناٹ آؤٹ اور کامل خان نے 46 رنز بنائے۔ ذاکر مرزا نے 1/18وکٹ حاصل کیں۔ احسن رضا ، قیصر وحید امپائر، جمشید حسین میچ ریفری جبکہ عبدالحمید سکورر تھے۔

متعلقہ عنوان :