پاکستان کی افغانستان میں ہونیوالے دہشتگرد حملے کی مذمت،ہلاکتوں پراظہار افسوس
ہفتہ 18 اپریل 2015 12:47
اسلام آبا د( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) پاکستان نے افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں ہونیوالے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں ۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے افغانستان کے صوبے جلال آباد میں ہونیوالے دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے اور حملے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کیلئے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد عناصر کو معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں ہے،پاکستان خوددہشتگردی کا شکار ہے،افغان بھائیوں کا دردسمجھتے ہیں ۔
یادرہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں خود کش بم دھماکے میں 40 افراد ہلاک جبکہ 100 زخمی ہو گئے ۔افغانستان صوبہ ننگرہار کے پولیس سربراہ فضل احمد شہرزاد نے بتایا کہ یہ دھماکہ ایک بینک کے سامنے ہوا۔ دھماکہ ایک خود کش بمبار نے کیا جو موٹر بائیک پر سوار تھا۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب سرکاری ملازمین نیو بینک کابل کی شاخ کے سامنے اپنی تنخواہ لینے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.