لاڑکانہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ،گرمی کے باعث لوگ سارا دن سڑکوں پہ سایہ تلاش کرتے رہے

ہفتہ 18 اپریل 2015 21:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) لاڑکانہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث لوگ سارا دن سڑکوں پہ سایہ تلاش کرتے نظر آئے گرمی سے بچنے کے لیے شہریوں نے پارکوں اور نہروں کا رخ کردیا جبکہ گرمی کی درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات اور برف کی مانگ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے لوگ ٹھنڈے مشروبات سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کے ساتھ ہی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہمارے اور کاروبار کے لیے شدید پریشانی کا باعث ہے، دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ میں گرمی کا درجہ حرات 47 سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موئن جو دڑو اور گرد و نواح میں 46 سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :