طارق محبوب کی موت کی آزادانہ عدالتی تحقیقات تک چین سے نہیں بیٹھیں گے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل
ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے،پاکستان کے حقیقی وفاداروں کو لاشوں کے تحفے دینے کا سلسلہ بند ہو نا چاہیے ملک کے غداروں کو آزادی اور وطن کے وفاداروں کو قتل کرنے کی پالیسی انتہائی خطرناک ہے‘صاحبزادہ حامد رضا کی گفتگو
پیر 20 اپریل 2015 20:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ طارق محبوب کی موت کی آزادانہ عدالتی تحقیقات تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،پر امن اہلسنّت پر ریاستی ظلم بند کیا جائے،ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے،پاکستان کے حقیقی وفاداروں کو لاشوں کے تحفے دینے کا سلسلہ بند ہو نا چاہیے ،ہم کب تک اپنے کارکنوں کو صبر اور امن کی تلقین کرتے رہیں گے، طارق محبوب کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،اہلسنّت کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،ہم ریاستی اداروں سے انصاف طلب کرتے ہیں،ہمیں انصاف نہ ملا تو اہل حق پر امن احتجاج کا اندا ز بدل بھی سکتے ہیں،ملک کے اکثریتی محب وطن مکتبہ فکر کو مسلسل مشتعل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
ہم اہلسنّت کو امن کے راستے سے ہٹانے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے،گرفتاریاں اور شہادتیں ہمارے عزم اور حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتیں ،سرکاری پوسٹ مارٹم رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے طارق محبوب کی موت پر تعزیت کیلئے فون کرنے والے مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ طارق محبوب پر بے بنیاد الزامات لگا کر سنی اتحاد کونسل کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی ۔
ملک کے غداروں کو آزادی اور وطن کے وفاداروں کو قتل کرنے کی پالیسی انتہائی خطرناک ہے۔ہم ریاستی اداروں کی جفاء کے باوجود پاک وطن سے وفا کا رشتہ کمزور نہیں ہو نے دیں گے۔طارق محبوب کی موت نے اہل سنت کو غم زدہ اور اشکبار کر دیا ہے۔اس المنا ک موت سے اہل سنت میں عدم تحفظ کا احساس مزید گہرا ہو گیا ہے۔یار سول اﷲ ﷺ کہنے والے ایمانی قوت کے ساتھ ہر حکومتی ظلم و جبر کا مقابلہ کریں گے۔ملک کے اکثریتی مکتبہ فکر کو دیوار کے ساتھ لگانے سے پاکستان کمزور ہو گا۔سنی اتحاد کونسل کا دہشتگردی اور سنگین جرائم کے حوالہ سے بڑا واضح اور جاندار مؤقف ہے۔صاحبزادہ حامد رضا نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ صبر کا دامن نہ چھوڑیں اور جر أت و استقامت سے اپنا دینی و ایمانی مشن جاری رکھیں۔آخری فتح مظلوموں اور اہل حق کی ہو گی ۔ ہمارا جینا مرنا اسلام اور پاکستان کے ساتھ ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.