سعودی اتحادیوں کی بمباری کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ٗ عبد المالک الحوثی

سعودی عرب کی سربراہی میں جاری بمباری کا مقصد القاعدہ کو تقویت دینا ہے ٗ ٹی وی پر خطاب

پیر 20 اپریل 2015 22:19

سعودی اتحادیوں کی بمباری کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ٗ عبد المالک الحوثی

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) یمن میں حوثی باغیوں کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے اعلان کیا ہے کہ وہ مارچ کے آخر سے جاری سعودی اتحادیوں کی بمباری کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ٹی وی پر خطاب میں عبدالمالک الحوثی نے کہاکہ حوثی کبھی بھی سعودی جارحیت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔

(جاری ہے)

عبدالمالک الحوثی نے اپنے خطاب میں سعودی عرب پر یمنی لوگوں کے خلاف بغض رکھنے اور انھیں حقارت کی نظر سے دیکھنے‘ کا الزام لگاتے ہوئے خبردار کیا کہ سعودی عرب کی سربراہی میں جاری بمباری کا مقصد القاعدہ کو تقویت دینا ہے۔عبد المالک الحوثی نے ایران کو ایک عظیم اسلامی ملک قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :