تمام سرکاری وغیر سرکاری سکولز انسداد ڈینگی بارے جاری کردہ ایس او پی پر عملدرآمد کویقینی بنائیں‘ڈینگی کے انسداد بارے ہدایات پر عمل نہ کرنے والے سکول مالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں
سیکرٹری کوآپریٹوبابر حیات تارڑ کا انسداد ڈینگی بارے اجلاس سے خطاب
بدھ 22 اپریل 2015 17:52
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء) سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات نے اقبال ٹاؤن کی حدود میں واقع تمام سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے دورے کرنے اور حکومت کی طرف سے ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے جاری کر دہ ایس او پی پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ، احتیاطی تدایبر پر عمل نہ کرنے والے سکول مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔
وہ بدھ کو اقبال ٹاؤن میں انسداد ڈینگی بارے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اجلاس میں ٹاؤن میونسپل افسرتمام متعلقہ محکموں اور ٹاؤن کے افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے ڈینگی لاروا کی تلاش پر مامور ٹیموں کو زیر تعمیر عمارتوں کو چیک کرنے اور وہاں تعمیر کے لئے جمع کردہ پانی میں ڈینگی لارواچیک کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے واسا اور لاہورو یسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام پر زور دیا کہ وہ خالی پلاٹوں میں موجود کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگائیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا ہونے کی صورت میں اس کی فوری نکاسی کا بندوبست کریں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.