ملک سے پولیو کے خاتمہ کے لیے عوام اور چاروں صوبائی حکومتیں مل کر جدوجہد کریں ‘ صائمہ شبیر
جمعہ 24 اپریل 2015 18:27
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) الخدمت فاؤنڈیشن وویمن ونگ کی ناظمہ صائمہ شبیر نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے خاتمہ کے لیے عوام اور چاروں صوبائی حکومتیں مل کر جدوجہد کریں تاکہ اس موذی مرض سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکے۔
(جاری ہے)
بیدیاں روڈ پر الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات کی فروخت بھی اہم مسئلہ ہے جن سے مریضوں کی زندگی کو خطرات بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔
حکومت کو جعلی ادویات کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات اٹھانے چاہئیں اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کو عبرتناک سزادینی چاہئیے۔صائمہ شبیر نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ میں خاتون ڈاکٹر سمیت تین ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا جبکہ 650 مریضوں نے فری میڈیکل کیمپ سے استفادہ کیا جن میں خواتین مریضوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ مریضوں کو پانچ روز تک کی مفت ادویات بھی دی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.