حکومت عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کے لئے سر گرم عمل ہے،چوہدری تنویر
وزیر اعظم نے اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کا اپنا وعدہ پورا کردیا ، کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جمہوری عمل کا ایک اہم حصہ ہے،کارنر میٹنگ سے خطاب
جمعہ 24 اپریل 2015 21:21
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کے لئے سر گرم عمل ہے ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی حکومت نے اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کا اپنا وعدہ پورا کردیا ہے اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جمہوری عمل کا ایک اہم حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر راہنما چوہدری تنویر احمد خان سینیٹر نے گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ن) منارٹی ونگ راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام چکلالہ کینٹ وارڈ نمبر 7میں منعقدہ ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے امیدوار راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ سے کلین سویپ کریں گے کیونکہ راولپنڈی مسلم لیگ (ن ) کا مضبوط قلعہ ہے اور منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت نے بر سر اقتدار آنے کے بعد ملک کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے بھر پور اقدامات اُٹھائے ہیں اور تمام عالمی برادری ، اسلامک ورلڈ اور خصوصی طور پر چائنہ سے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے معائدے کر کے اس ملک کی تقدیر بدلنے کا اپنا وعدہ بھی پورا کیا ہے ۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) منارٹی ونگ راولپنڈی ڈویژن کے صدر پرویز عزیز سہوترہ ، محمد جمیل امیدوار برائے ممبروارڈ نمبر 7چکلالہ کینٹ ، امتیاز گل تاجی ، پاسٹر پرویز سہیل ، ریورنڈٖ فادر جیکب جوزف ڈوگر ا ، کامران بھٹی ، چوہدری پریم چند اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں مسیحی اور ہندو برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.