پاکستان کے مختلف شعبوں میں چین کی بھاری سرمایہ کاری سے خطے کی عوام پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ‘ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری

ہفتہ 25 اپریل 2015 14:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں چین کی بھاری سرمایہ کاری سے خطے کی عوام پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور خطہ ترقی کرے گا ‘ پاکستان اور چین کے عوامی روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گاایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے عوامی روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے باوقار قوم کی طرح ترقی کی ہے۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ چین پاکستان میں 46 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے پاکستان معاشی و تجارتی مرکز بنے گا۔ ایک سوال کے جواب میں اعزاز چوہدری نے کہاکہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی انتہائی شاندار ہے۔

متعلقہ عنوان :