ڈیرہ اسماعیل خان، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے
فہد شبیر ہفتہ 25 اپریل 2015 20:58
ڈیرہ اسماعیل خان (گوہرمحبوب غنچہ ۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اپریل۔2015ء)کنٹونمنٹ بورڈ ڈیرہ کے انتخابات میں سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد کینٹ وارڈنمبر 1کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آذاد امیدوار میجر کفایت اللہ 232 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پاگئے ۔ملک ریاض محسود162ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے شرقی حصہ کینٹ وارڈ نمبر 2سے پاکستان تحریک انصاف کے انعام اللہ کنڈی پہلے ہی بلا مقابلہ جیت چکے ہیں ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز انتہائی سخت حفاظتی انتظامات میں کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے کے لئے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا ۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں کنٹونمنٹ کا علاقہ شرقی اور غربی دو حصوں میں تقسیم ہے جن میں سے ہر ایک لئے الگ الگ کنٹونمنٹ ممبر منتخب کیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
اس سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان کے شرقی حصہ کینٹ 2سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار انعام اللہ کنڈی پہلے ہی بلا مقابلہ جیت چکے ہیں ۔ ایف جی ماڈل سکول کینٹ میں انتخابات کا انعقاد کیاگیا جس میں مجموعی طور پر چار امیدوا ر وں ملک ریاض محسود، عارف اللہ خان، میجر (ر) کفایت اللہ، نواب فاروق خان نے آذاد حیثیت سے حصہ لیا ۔
غیر سرکاری او رغیر حتمی نتائج کے مطابق کینٹ وارڈ نمبر 1کے بلدیاتی انتخابات میں آذاد امیدوارمیجر کفایت اللہ232 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پاگئے جبکہ ان مدمقابل ملک ریاض محسود 162 ووٹوں سے دوسرے نمبر پررہے ۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق دیگر دو آذاد امیدوار عارف اللہ نے 159 ووٹ حاصل کیے اور نواب فاروق خان نے 32ووٹ حاصل کیے ہیں ۔ ایف جی ماڈل سکول کینٹ ڈیرہ میں انتہائی سخت سیکورٹی ،فوج اور پولیس کی نگرانی میں انتخابی عمل گزشتہ روزصبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔کینٹ وارڈ 2 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1419ہے جن میں سے 593 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 8 ووٹ مسترد کیے گئے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.