ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ٹی2 ایف کی ڈائریکٹر سبین محمود کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق سیل کی مرکزی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ٹی2 ایف کی ڈائریکٹر سبین محمود کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبین محمود کا قتل ایک ایسا دلخراش سانحہ ہے جس نے ان تمام لوگوں کو لرزہ براندام کر کے رکھ دیا ہے جو اجتماعیت کی بات کرتے ہیں اور پرامن اور ترقی پسند پاکستان کی بات کرتے ہیں۔

پی پی پی انسانی حقوق سیل کی مرکزی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سبین محمود کے بہیمانہ قتل کی ایک بار پھر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا قتل درحقیقت صرف سبین کا قتل نہیں بلکہ ان تمام لوگوں کا قتل ہے جو ظلم کی چکی میں پسے ہوئے انسانوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں جو چھوٹے صوبوں کے حقوق اور آزادی کی بات کرتے ہیں اور جو انتہا پسندی کے خاتمے اور خواتین سمیت تمام اقلیتوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مقتولہ سبین کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ‘ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سبین ایک ترقی پسند اور دانشورانہ سوچ کی حامل شخصیت تھیں جنہوں نے اپنے کیفے ٹی 2 ایف کو سماجی تقاضے اور سیاسی بحث و مباحثہ کا مرکز بنا دیا تھا۔ ڈاکٹر نفیشہ شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سبین کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے اور ان کے قتل کے پس پشت محرکات کو بے نقاب کرے اور ٹی 2ایف جسے مراکز کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :