لیگی رہنماؤں تاجروں ، وکلا کی نو منتخب ممبران کنٹونمنٹ بورڈ جہلم کو مبارکباد

ہفتہ 25 اپریل 2015 22:02

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) نو منتخب ممبران کنٹونمنٹ بورڈ جہلم کو مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ جہلم کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نومنتخب ممبران راجہ واجد محمود اور عمران بشیر وائیں کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماؤں ارکان قومی اسمبلی نوابزادہ اقبال مہدی خان، چوہدری خادم حسین ،نگہت پروین میر، ارکان پنجاب اسمبلی راجہ اویس خالد ، مہر محمد فیاض، چوہدری لال حسین، صوبائی پارلیمانی سیکریٹری قانون و پارلیمانی امور چوہدری نذر حسین گوندل، سابق ضلعی جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ(ن) راجہ ظفر اقبال، ضلعی صدر و چیئرمین زکوٰۃ و عشر چوہدری بوٹا جاوید، سٹی صدر شاہد رسول ڈار، جنرل سیکریٹری شیخ شکیل احمد، مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد عارف، سابق نائب تحصیل ناظم خواجہ آصف جاوید، نوابزادہ مظلوب مہدی خان، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجہ ظفر اقبال ایڈووکیٹ، ریجنل چیف حبیب بینک آفتاب افضل، آر جی ایم اوپریشن وقار حسنین ، آ جی ایم کریڈٹ محمد شعیب، نے مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے وارڈز کے عوام جنہوں نے ان پر اعتماد کیا ہے کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے اور ان کے وارڈز میں جو سہولیات کی کمی ہے وہ پوری کروائیں گے جبکہ ان کی کامیابی سے ان کے مخالفین کو عوام میں اپنی مقبولیت کا اندازہ لگا لینا چاہئے یہی ان کے لئے کافی ہے۔

متعلقہ عنوان :