سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کے جانے سے ٹیم میں پیدا ہونے والا خلا جلد پر نہیں ہوگا ،میتھیوز

اتوار 26 اپریل 2015 12:06

سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کے جانے سے ٹیم میں پیدا ہونے والا خلا جلد ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) سری لنکن ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر اینجیلو میتھیوز نے کہا ہے کہ کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کے جانے سے ٹیم میں پیدا ہونے والا خلا جلد پر نہیں ہوگا  میتھیوز نے اپنے بیان میں کہا کہ سنگاکارا اور جے وردھنے کی ملکی کرکٹ کیلئے گراں قدر خدمات ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، ایک ساتھ دونوں کے جانے سے ٹیم کو بڑا نقصان ہوا ہے اور راتوں رات دونوں کا متبادل تلاش کرنا بہت مشکل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو مختلف صورت حال میں کھیل سکتے ہیں، اگلے ورلڈ کپ تک چار سال باقی ہیں اور مجھے امید ہے اس وقت تک ہم مضبوط ٹیم تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :