کنٹونمنٹ بورڈزکے انتخابات میں (ن)لیگ کی کامیابی نے سیاسی دوکانداروں کادھاندلی شوفلاپ کردیا، راناتنویرحسین

عمران خان نے دوسال سے ملک وقوم کومشکلات اورمصائب کی دلدل میں دھکیل رکھاہے،پاکستان مقابلوں کی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا،وفاقی وزیر

اتوار 26 اپریل 2015 17:03

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) وفاقی وزیردفاعی پیداوار اینڈسائنس ٹیکنالوجی راناتنویرحسین نے کہاہے کہ کنٹونمنٹ بورڈزکے انتخابات میں (ن)لیگ کی تاریخی کامیابی نے سیاسی دوکانداروں کادھاندلی شوفلاپ کردیا۔عمران خان نے دوسال سے ملک وقوم کومشکلات اورمصائب کی دلدل میں دھکیل رکھاہے۔ پاکستان مقابلوں کی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

وقت کاتقاضہ ہے کہ جھوٹ اورالزامات کی سیاست کوختم کرکے ملکی تعمیروترقی میں اپنارول اداکیاجائے۔وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی کاوشوں کی بدولت چائنہ سے کئے گئے معاہدوں سے پاکستان میں معاشی ترقی کی نئی راہیں ہموارہونگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز کالاشاہ کاکوکی آبادی ریانپورہ میں رائے ولائت خان کھرل کے زیراہتمام رائے ایوی ایشن ٹریول اینڈٹورزکی افتتاحی تقریب سے دوران خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرممبرصوبائی اسمبلی پیراشرف رسول شاہ،سابق ایم پی اے چوہدری اعجازاحمدچٹھہ،رائے منصب ،چوہدری نصراللہ چٹھہ،چوہدری ارشدعلی ورک،ملک سلیم انجم ایڈووکیٹ ہائیکورٹ،جہانگیرقیصربٹ اورڈاکٹرمحمدعامرکے علاوہ کثیرتعداداراکین بھی موجودتھے۔ راناتنویرحسین نے کہاکہ عمران خان نے دوسال سے دھاندلی کاجوڈھونگ رچارکھاتھاحالیہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن)کی کامیابی نے انکی کنٹینرکی سیاست کاجنازہ نکال دیاہے۔

اب انہیں ملک وقوم کے حال پررحم کھائیں اورمیاں محمدنوازشریف اورانکی پارٹی پاکستان کی بہتری کیلئے جواقدامات کررہے ہیں اس میں اپنامثبت رول اداکریں تاکہ چائنہ کیساتھ جو معاہدے کئے ہیں انکے ذریعے ملک وقوم کودرپیش سنگین مسائل سے نجات دلائی جاسکے۔تقریب کے اختتام پروفاقی وزیردفاعی پیداوار اینڈسائنس ٹیکنالوجی راناتنویرحسین نے فیتہ کاٹ کرمذکورہ ٹریول ایجنسی کے دفترکاافتتاح بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :