رمیز راجہ نے بنگلہ دیش کے خلاف شکستوں کو شرمناک اور پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا بدترین مقام قرار دیدیا
پیر 27 اپریل 2015 12:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تبصرہ نگار رمیز راجہ نے بنگلہ دیش کیخلاف شکستوں کو شرمناک اور پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا بدترین مقام قرار دیا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم پر خود کو ازسر نو دریافت کرنے اور بنگلہ دیش کو ٹیسٹ سیریز میں فتح سے دور رکھنے کا دباوٴ ہو گا۔
رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئے آئیڈیا کی کمی اور ملکی کرکٹ کی کوئی سمت متعین نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔سابق کپتان نے کہا کہ شکست کی وجہ پاکستان کی پرانی اور دقیانوسی 80 اور 90 کی دہائی کی سوچ ہے جس کے تحت وکٹیں محفوظ رکھ کر آخری دس اوورز میں تیز کھیلنے کی حکمت عملی پر چلا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اب وہ ٹیلنٹ نہیں آ رہا جو ماضی میں آیا کرتا تھا اور اگر کوئی باصلاحیت کھلاڑی آتا بھی ہے تو ٹیم مینجمنٹ اسے صحیح طریقے سے استعمال نہیں کرتی۔
انہوں نے کہاکہ نئے کھلاڑی ڈرپوک اور ان کی ذہنیت بہت محدود ہے، وہ تکنیکی اور ذہنی مسائل کا شکار ہیں اور یہ نہیں جانتے کہ اننگ کس طرح بنائی جاتی ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو جارحانہ انداز اپنانے اور مجموعی حکمت عملی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے پاکستان کو انڈین پریمیئر لیگ کی طرز پر اپنی لیگ بھی لانچ کرے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اس سے کھلاڑیوں کھیل کو بہتر طریقے سے سمجھنے کا موقع ملے گا۔رمیز نے کہا کہ مجھے خدشہ تھا کہ سعید اجمل اور محمد حفیظ نئے ایکشن کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلے کی طرح موثر ثابت نہیں ہو سکیں گے۔انہوں نے سیریز میں پاکستان کے لیے واحد مثبت پہلو نئے کپتان اظہر علی کو قرار دیا جو سیریز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کے ساتھ پاکستان کے سب سے کامیاب بلے باز رہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش اپنا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا کیونکہ یہ ان کے پاس تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اس وقت انجریز اور شکستوں سے بری طرح متاثر ہے اور یہ بہت بڑا چیلنج ہو گا، ڈرامائی طور پر تبدیلی کافی مشکل ہے کیونکہ کوچنگ اسٹاف کے ساتھ ساتھ اکثر کھلاڑی بھی وہی ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.