لاہور : جعلی ادویات کی فیکٹریاں انسان کی قتل گاہیں ہیں، فوری طور پر بلا امتیاز کاروائی کی جائے، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف
سمیرا فقیرحسین پیر 27 اپریل 2015 12:51
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اپریل 2015 ء) : وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو معیاری، جدید اور بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹریاں انسانوں کی قتل گاہیں ہیں۔ جنہیں سیل کرکے مالکان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب نے سول سیکریٹریٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز پروگرام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صحت عامہ کی سہولیات کی بہتری کیلئے جامع اصلاحات کررہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام ڈرگ ٹیسٹ لیبز کو آؤٹ سورس کیا جائے اور اسپتالوں میں طبی آلات کا مکمل سروے کروایا جائے۔ اجلاس میں اسکول اپنانے کی طرز پر محکمہ صحت کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت اپنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور صوبائی وزراء، ارکانِ اسمبلی، بیورو کریسی اور دیگر اعلیٰ حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایک ایک دیہی اور بنیادی مرکز صحت کو اپنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.