یوکرائن سے درآمدی مضرصحت گندم کے17کنٹینرزضبط
پیر 27 اپریل 2015 16:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) محکمہ کسٹمزاپریزمنٹ کلکٹریٹ ایسٹ نے درآمدی مضرصحت گندم سے بھرے 17کنٹینرزکی کسٹم کلیئرنس روک دی ہے۔کسٹمزذرائع کے مطابق میسرز تارا انٹرنیشنل کی جانب سے 17ستمبر 2014کو یوکرین سے 17کنٹینر گندم درآمدکی گئی لیکن پلانٹ پروٹیکشن سرٹیفکیٹ کی عدم فراہمی پر کلیئرنس نہ ہوسکی کیونکہ یہ پلانٹ پروٹیکشن سرٹیفکیٹ سے مشروط ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے حکام کی جانب سے مبینہ طور پر اسپیڈ منی کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیاگیا لیکن 7ماہ بعد ڈرامائی انداز میں8اپریل کودرآمدی گندم کو قابل استعمال قرار دیتے ہوئے سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا حالانکہ گندم بندرگاہ پر7 ماہ پڑے رہنے کے بعدانسانی صحت کیلئے مضرہوچکی ہے لیکن پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مبینہ طور پراسپیڈمنی کے عوض قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کی کوشش کی گئی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.