پنوعاقل ، گیسٹرو مرض میں مبتلا 12 افراد اسپتال داخل، 2 کی حالت نازک
منگل 28 اپریل 2015 13:05
پنوعاقل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) پنوعاقل میں گیسٹرو مرض میں مبتلا 12 افراد اسپتال میں داخل، 2 افراد کی حالت نازک، تعلقہ اسپتال میں ادویات غائب، ایمرجنسی روم کا اے سی بند ہونے سے گرمی کی شدت سے مریض مشکلات کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تعلقہ اسپتال پنوعاقل گیسٹرو مرض میں مبتلا 12 افراد کو ایمرجنسی گاڑیوں کے ذریعے داخل کرایا گیا جن میں 10 سالہ بچہ واجد ولد عبدالعزیز منگی، 8 سالہ کاشف، 20 سالہ علی شیر، خمیسو سمیت 12 مریض زیرعلاج ہیں جن میں 2 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
تعلقہ اسپتال میں گیسٹرو مرض مں مبتلا مریض کیلئے ادویات غائب کردی ہیں اور ہر مریض کو تعلقہ اسپتال کے باہر ایک خاص پرائیویٹ میڈیکل والے سے ملی بھگت کرکے ادویات لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
تعلقہ اسپتال میں زیرعلاج مریضوں کے ورثاء نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ گرمی کے سبب تعلقہ اسپتال میں موجود ہیوی جنریٹر کو خراب کرنے کا بہانہ دکھا کر بند کیا ہوا ہے لیکن جب کوئی بااثر شخصیات یا سیاسی لیڈر کا مریض داخل ہوتا ہے تو جنریٹر فوری طو رپر چالو ہو جاتا ہے اسی طرح تعلقہ اسپتال ایمرجنسی روم میں شہریوں کی جانب سے تقریباً 4 اے سی عطیہ کے طور پر دیئے گئے تھے لیکن ظالم ڈاکٹروں نے ایمرجنسی سے 2اے سی غائب کردیئے ہیں اور شدید گرمی کے سبب ایمرجنسی میں باقی 2 اے سی بند رہتے ہیں اور خاص فرمائش پر چلائے جاتے ہیں۔
آخر میں گیسٹرو مرض میں مبتلا مریضوں نے بتایا کہ ہم دن رات مچھلی کی طرح اسپتال میں تڑپ رہے ہیں لیکن ہمیں اسپتال کے اندر حکومت سندھ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات نہیں مل رہی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.