عامر سہیل نے بنگلہ دیش سے شکست پر سوال اٹھا کر نیا پنڈورا باکس کھول دیا

منگل 28 اپریل 2015 14:38

عامر سہیل نے بنگلہ دیش سے شکست پر سوال اٹھا کر نیا پنڈورا باکس کھول ..

کھلنا/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جہاں شائقین کرکٹ مایوسی کا شکار ہیں وہیں سابق کرکٹرز اس کے پیچھے کسی خفیہ ہاتھ کے ملوث ہونے کا سوچ رہے ہیں اور وہ ایسی ذلت آمیز شکست کو آسانی سے تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز اوپنر عامر سہیل نے اس حوالے سے سوال اٹھایا ہے کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد میچ سے قبل گراؤنڈ میں کیسے آئیں؟ میچ کے نتیجے سے پہلے خوشی کی وجہ کیا تجی ؟ حسینہ واجد کو کس نے جیت کی یقین دہانی کرائی اور وہ میچ دیکھنے پہنچ گئیں انہوں نے سوال اٹھایا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیشی وزیراعظم کو اس قدر یقین کیوں تھا کہ ہوم ٹیم جیتے گی؟ ۔

عامر سہیل نے کہا کہ اگر پی سی بی چےئر مین شہریار خان کو پیہ چل گیا ہے کہ ہمارا ڈومیسٹک کر کٹ سسٹم ٹھیک نہیں ،تو ڈومیسٹک کر کٹ سسٹم پی سی بی میں بیٹھے لوگوں نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ شہریار خان سسٹم خراب کر نے والے لو گوں کو فارغ کر تے ہیں کہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کر کٹ سسٹم ٹھیک نہیں ہو سکتا ۔کیو نکہ کر کٹ بورڈ میں مافیہ بیٹھا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :