لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا جائزہ لینے کے حوالے سے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے خلاف دائر درخواست میں تحریک انصاف کو فریق بنانے کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاءکو دلائل کے لئے طلب کر لیا۔
عمر جمشید منگل 28 اپریل 2015 15:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں آنے کے بعد اسکی تشکیل کے خلاف درخواست کی سماعت نہیں کیا جا سکتی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مبینہ دھاندلی کا جائزہ لینے کے حوالے سے قائم جوڈیشل کمیشن کے روبرو تمام سیاسی جماعتیں پیش ہو کر اپنا موقف واضح کر رہی ہیں مگر عام آدمی کی جانب سے کمیشن کی تشکیل کو عدالت عالیہ میں چیلنج کر دیا گیا جو کہ خلاف قانون ہے۔
انہوں نے عدالت سے اس درخواست میں فریق بننے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کی تشکیل کے خلاف آنے والی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کیا جائے۔جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاءکو انتیس اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل کے لئے طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی گئی
-
اسرائیل رفح میں فوجی کارروائیاں بند کرے، عالمی عدالت کا حکم
-
بھارت میں انتخابی حربے اور مسلمانوں کا خوف
-
عالمی عدالت انصاف: اسرائیل کو رفح میں فوجی کارروائی روکنے کا حکم
-
وفاقی وزیرجام کمال خان نے وزارت تجارت سے منسلک اداروں میں شفافیت کے لئے تین سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی
-
پاکستانی طلبہ کو کرغزستان سے وطن واپس لانے کا آپریشن ختم کردیا گیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا
-
پنجاب کابینہ نے عمران خان اور دیگر کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی
-
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کے لیے ’انعام‘ نہیں، بوریل
-
پیرس کی مشہور شاہراہ پر ’دنیا کا سب سے بڑا دسترخوان‘ سجے گا
-
پاکستان: مارخور کے تحفظ کے عالمی دن پر علاقائی تعاون پر زور
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج پھر 1800 روپے کی بڑی کمی ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.