
عالمی عدالت انصاف: اسرائیل کو رفح میں فوجی کارروائی روکنے کا حکم
یو این
جمعہ 24 مئی 2024
19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 مئی 2024ء) عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو رفح میں حملہ فوری طور پر روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے علاقے میں فلسطینی آبادی کے جزوی یا مکمل طور پر خاتمے کا اندیشہ ہے۔
اسرائیل
کے خلاف غزہ میں نسل کشی کے الزام میں جنوبی افریقہ کی درخواست کے ایک حصے پر فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے قرار دیا ہے کہ مارچ میں اس کی جانب سے عبوری اقدامات کا حکم دیے جانے کے بعد غزہ کے انسانی حالات مزید بگڑ گئے ہیں۔نیدرلینڈز
کے شہر ہیگ میں قائم عدالت نے کا کہنا ہے کہ غزہ کے لوگوں کی موجودہ حالت کو تباہ کن کہنا بے جا نہ ہو گا۔ 7 مئی کو اسرائیل کی جانب سے فوجی حملہ شروع ہونے کے بعد 18 مئی تک رفح سے تقریباً آٹھ لاکھ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔(جاری ہے)
اسرائیل کی جانب سے شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کا انتباہ اس خطرے کو کم کرنے کے لیے کافی نہیں جو فلسطینی آبادی کو اس حملے کی صورت میں لاحق ہو گا۔
موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں نئے ہنگامی اقدامات کا حکم بھی دیا جا سکتا ہے۔
رفح کی سرحد کھولنے کا حکم
عدالت
نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ اس کی جانب سے دیے گئے احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے اپنی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرے۔ علاوہ ازیں اسرائیل سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ انسانی امداد کی فراہمی کے لیے رفح کی سرحد کھول دے۔عدالت
کے چیف جسٹس نواف سلام نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کسی بھی تحقیقاتی کمیشن، حقائق جاننے والے مشن یا اقوام متحدہ کی جانب سے بھیجے گئے کسی ادارے کو نسل کشی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے غزہ میں بلارکاوٹ رسائی فراہم کرے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے دیے گئے گزشتہ احکامات کے بعد اسرائیل نے ان پر عملدرآمد کے لیے جو اقدامات اٹھائے وہ غزہ کی تازہ ترین صورتحال کو دیکھتے ہوئے ناکافی ہیں۔ عدالت کے لیے یہ دعویٰ قابل اطمینان نہیں ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں لوگوں کو انخلا کے احکامات دینا ان کے تحفظ کے لیے کافی ہے۔

مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.