تمام ترجبروستم کے باوجود انتخابات میں ایم کیوایم کی شاندارکامیابی واضح پیغام ہے کوئی بھی ظلم اسے ختم نہیں کرسکتا،الطاف حسین
منگل 28 اپریل 2015 16:13
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ عوام نے تمام ترجبروستم ،مصائب ومشکلات اوررکاوٹوں کے باوجود این اے 246کے ضمنی انتخاب اورکنٹونمنٹ کے حالیہ انتخابات میں ایم کیوایم کوجس شاندارکامیابی سے ہمکنارکیاہے وہ ایم کیوایم کوختم کرنے کی سوچ رکھنے والے عناصر کیلئے ایک واضح پیغام ہے کہ کوئی بھی ظلم ایم کیوایم کوختم نہیں کرسکتا۔
انہوں نے یہ بات پیرکی شب نائن زیروپرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، الیکشن سیل اورمختلف تنظیمی شعبوں کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے تمام تنظیمی شعبہ جات کے کارکنوں اورذمہ داروں کو الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور الیکشن کے سلسلے میں محنت وجانفشانی سے کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ تمام تررکاوٹوں کے باوجودعوام جس طرح ایم کیوایم کو کامیاب کرانے کیلئے نکلے اوراسے کامیاب کرایا یہ عقل والوں کیلئے نشانیاں ہیں ، اسٹیبلشمنٹ کے پالیسی سازاورمتعصب بیوروکریٹ اور ارباب اختیارکوچاہیے کہ وہ اب عقل کے ناخن لیں، ایم کیوایم سے نفرت اوردشمنی کرنا چھوڑ دیں ، ”اِسے “یا” ُاسے“ مائنس کرنے کی اپنی پرانی پالیسی کوترک کردیں اورایم کیوایم کے وجود کوخلوص دل سے تسلیم کرلیں، اسی میں پاکستان کی بقاء، سلامتی، یکجہتی، مضبوطی واستحکام ہے اوراسی میں ہرمسئلے سے نجات کاحل بھی ہے ، الطاف حسین نے اسٹیبلشمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم میں اپنا خوداحتسابی کانظام ہے، پولیس، قانون نافذکرنیوالے اداروں اورسول یاملٹری ایجنسیوں کو اگر کسی کے بارے میں یہ اطلاع ہے کہ وہ مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہے تووہ ہمیں بتائیں، ہم تحقیقات کریں گے اورالزام ثابت ہونے پر اسے تحریک سے خارج کردیں گے۔
انہوں نے کہاکہ آپریشن کے نام پر ماورائے عدالت قتل ، دوران حراست وحشیانہ تشدد سے گریز کیا جائے، عدالتیں انصاف سے کام لیں اورجوجج صاحبان انصاف سے فیصلے کرنے سے گریزاں ہیں اوراپنی کرسی سے انصاف نہیں کرسکتے وہ استعفیٰ دیدیں۔ انہوں نے ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کوبھی تاکیدکی کہ وہ ہرقسم کی مجرمانہ اورسماج دشمن سرگرمیوں اورہرقسم کے کرپشن سے اپنے آپ کودوررکھیں، عوام کے ساتھ زورزبردستی سے ہرقیمت پر گریز کریں، عوام کے ساتھ محبت سے پیش آئیں۔اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں پر نظر ڈالیں اورانہیں دور کریں، محنت کے کسی کام کوکرنے میں شرم محسوس نہ کریں۔ طالبعلم دل لگاکرتعلیم حاصل کریں، اگرملازمت کرتے ہیں توپوری ایمانداری سے کام کریں، گٹکے پان، سگریٹ سمیت کسی بھی نشہ آورچیز سے گریز کریں اورخودکومعاشرے کامثالی فرد بنائیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.