سندھ اسمبلی، ممتاز معالج ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد متفقہ طور پر منظور
سول ہسپتال کراچی کا نام ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی سول ہسپتال کراچی رکھا جائے،خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،ارکان کا خراج تحسین
منگل 28 اپریل 2015 17:44
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) سندھ اسمبلی نے ممتاز معالج ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی اور یہ سفارش کی کہ سول اسپتال کراچی کا نام ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی سول اسپتال کراچی رکھا جائے ۔ یہ قرار داد پاکستان مسلم لیگ ( فنکشنل) کے رکن سعید خان نظامانی نے پیش کی تھی ۔
قرار داد میں کہا گیا کہ یہ اسمبلی پاکستان کے عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مسلسل جدوجہد پر ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا اور وہ جس انداز میں کام کرتے ہیں ، وہ ہمارے لیے مثال ہے ۔ اﷲ کا ان پر کرم ہو ۔ قرار داد پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ میرا ڈاکٹر رضوی سے 1970 ء سے تعلق ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.